انٹر میڈیٹ کے سیکنڈ سالانہ امتحان میں63.53فیصد طلبہ فیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ, سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا جبکہ 63.54 فیصد فیل ہو گئے۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ 10بجے دن رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ bisefsd.edu.pk www.پر اپ لوڈ کیا گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ, سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ 2025 میں کل 21869طلبا وطالبات شریک ہوئے جن میں سے صرف 7974پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب 36.46 فیصد رہا اور 63.54 فیصد طلباء وطالبات فیل ہو گئے۔ فیصل آباد جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلبا وطالبات کیلئے الگ الگ 51امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ طلبا وطالبات کوپیپر دینے کیلئے دور دراز علاقوں کے سنٹروں میں نہ جانا پڑے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق غیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلبا وطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تو نہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائیگا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں