1

بسنت منانے کیلئے پوش علاقوں میں کرایوں پر بلند وبالا عمارتیںبک

لاہور( بیورو چیف)کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے بسنت کے تہوار کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے پوش علاقوں میں انتہائی مہنگے کرایوں پر بلند و بالا عمارتوں کی بکنگ کر لی گئی ، ملک بھر سے مہمانوں کو مدعو کرنے کیلئے دعوت نامے ارسا ل کئے جارہے ہیں ، غیر ملکی مہمان بھی بسنت کا تہوار منانے کیلئے منعقد کی جانیوالی تقریبات میں شر یک ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق ملک کی مختلف شعبو ں سے وابستہ نامور کمپنیوں سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے بسنت کے تہوار کو منانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے تیاریاں جاری ہیں ۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے بسنت کے تہوار کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے نہ صرف اپنے وسیع و عریض دفاتر کی چھتوں پر اہتمام کیا جائے گا بلکہ کئی کمپنیوں نے لاہور کے پوش علاقوں میں بلند و بالا عمارتیں بھی انتہائی مہنگے کرائے پر حاصل کی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مہمانوں کے لئے لاکھوں روپے کی پتنگوںاور ڈور کے انتظام کے ساتھ پر تکلف ناشتے ، ظہرانے اور عشائیے کیلئے کئی طرح کے پکوان تیار کرنے کے آرڈر دیدئیے گئے ہیں جبکہ خشک میوہ جات ، چائے ، قہوہ اور پھلوں کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے ۔ مزید بتایا گیاہے کہ سائونڈ سسٹم والوں اور ڈھولچیوں کوبھی پیشگی بک کر لیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں