پولیس لائن گیٹ پر ڈیوٹی کرنے والا اہلکار گر کر زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس لائن مین گیٹ پر مورچہ ڈیوٹی کرنے والا ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل احمد صمد گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایلیٹ فورس کا جوان احمد صمد پولیس لائن مین گیٹ پر مورچہ ڈیوٹی کر رہا تھا کہ پائوں سلپ ہونے سے گر پڑا اور بری طرح زخمی ہو گیا تو موقع پر موجود ساتھیوں نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت بہتر بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں