اسلام آباد(بیورو چیف)سعودی تعلیمات کے مطابق حج 2027 کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع کر دی گئی ،وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطاب قحج2027 کی رجسٹریشن کے لیے کار آمد پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے ،پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر2027 تک ہونا ضروری ہے۔ترجمان مذہبی امور نے کہاکہ خواہشمند عازمین کرام جلد از جلد اپنا پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔ترجمان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہے،حج پیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط اگلی حج پالیسی مطابق بعد میں جاری ہوں گے۔




