سزائے موت کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(بیوروچیف)سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے 2ملزمان کو بری کو دیا۔ سپریم کورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹائون سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان عدالت نے دونوں ملزمان کا ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سنایا گیا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کی اپیلیں منظور کر تے ہوئے انہیں بری کردیا۔سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنیکی اپیل غیرموثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کالعدم ہوچکا تو ریمارکس ازخود ختم ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں