پیرا فورس کے اہلکار شہریوں کے حقوق کا احترام کریں

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ سابق صدر بار ایسوسی ایشن عبدالستا ر اقبال ایڈووکیٹ نے پیرا فورس کے اہلکاروں کے مبینہ رویہ ہتک آمیز رویہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ انہوں نے متعلقہ قوانین اور ضوابط کا بغور مطالعہ کیا ہے،جن میں کہیں بھی اہلکاروں کو شہریوں کو پکڑ کر ان کی تذلیل کرنے یا ان پر تشدد کرنیکا اختیار نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کے شہری باعزت اور قانون پسند ہیں،انہیں ہراساں کرنا یا ان کے ساتھ ناروا سلوک کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔پیرا فورس کے اہلکار اپنے فرائض قانون اور اخلاقیات کے مطابق انجام دیں اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا احترام یقینی بنائیں،عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جڑانوالہ کے عوام لاوارث نہیں ہیں،شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی یا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا،جبکہ قانون کی بالادستی اور عوام کے وقار کا تحفظ ہر ادارے کی اولین ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں