فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی محکمہ کی روایات

جڑانوالہ (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید نے بہترین کارکردگی پر انچارج ٹریفک پولیس جڑانوالہ اشتیاق سرگانہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد رانا ناصر جاوید کا کہنا تھا ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں محنتی اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی محکمہ کی روایات کا حصہ ہے چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید نے امید ظاہر کی ہے کہ انچارج ٹریفک پولیس جڑانوالہ اشتیاق سرگانہ اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گئے اور اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شہریوں کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹریفک کے بہائو کو بہترین انداز میں کنٹرول کرکے مثال قائم کریں گے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر انچارج ٹریفک پولیس اشتیاق سرگانہ نے یقین داہانی کروائی کہ آئندہ بھی محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں