پاکستان کا پانی روکنے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے

حیدر آباد (نامہ نگار)سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ پاکستان کے حصے کا پانی روکنے یا اس پر قبضے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جام خان شورو نے کہا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کے حصے کا پانی روکنے یا اس پر قبضے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔سندھ کے وزیرِ آبپاشی نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 24 کروڑ عوام کو پیاسا مارنے کی سازش کر رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں