سرگودھا (بیورو چیف)سرگودھا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمے میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور ان کے خلاف اغوا اور اجتماعی زیادتی سمیت مختلف دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کے تمام پہلووں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




