پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں مزید کمی ہوگی جس کے بعد تمام اشیا بہت سستی ہوں گی مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف سمیت حکو مت کوعوامی مشکلات کا احساس ہے۔ وزیرا عظم میاں شہباز شر یف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شر یف عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت ہرسطح پر ریلیف دے رہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان ا پنے منفرد جغرافیائی اور تزویراتی مقام کی وجہ سے دنیا میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی اہمیت کے باعث ہمیں جہاں دوستوں کی حمایت حاصل ہے، وہیں ملک دشمن عناصر کی سازشوں کا بھی سامنا ہے تاہم ان ساشوں کو ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔انہو نے کہاکہ دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ انتہا پسندانہ سوچ کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نیملک کو اکٹھا رکھتے ہوئے سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے جس راستے پر گامزن ہے، اس سے تمام سازشوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح اگلی نسل کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور بہتر پاکستان فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں