ڈپٹی کمشنر سرگودھا سےAC کوٹ مومن کی الوداعی ملاقات

سرگودھا ( بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اختر ملک نے ان کے دفتر میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اختر ملک کی بطور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض ذمہ داری، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اختر ملک اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے اور محنت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر اختر ملک نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی قیادت، رہنمائی اور سرپرستی ان کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ تعیناتی انہیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہر مرحلے پر بھرپور رہنمائی اور تعاون حاصل رہا، جس کی بدولت وہ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ڈپٹی کمشنر نے اختر ملک کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں