جڑانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صومیہ جمیل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے دوران مردانہ/زنانہ/ایمرجنسی وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور انتظامی امور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ احسن سلوک سے پیش آیا جائے دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اولین عبادت ہے مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی تعطل کا شکار نہیں ہونی چاہئے بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




