6سالہ بچہ اغوائ،زیادتی کے بعد قتل،ملزم نے لاش3منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی

کراچی(بیوروچیف) شہر قائد میں 6سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ملزم نے بچے کی لاش کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔پولیس کے مطابق لی مارکیٹ کی پنجابی گلی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 2 روز قبل گھر کے باہر سے اغوا ہونے والے 6 سالہ معصوم محمد ولی کی مسخ شدہ بوری بند لاش 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی ہوئی ملی۔لرزہ خیز منظر دیکھ کر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا جبکہ والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی۔تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ پنجابی گلی سے پیر کے روز گھر سے چیز لینے کے لیے جانے والا 6 سالہ محمد ولی لاپتا ہوا۔ واقعے کا مقدمہ ایک روز بعد نیپئر تھانے میں والد عابد حسین کی مدعیت میں اغوا کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔مدعی کے مطابق میں رکشہ ڈرائیور ہوں، جب دن بھر کی محنت مزدوری کرکے گھر پہنچا تو میری بیٹی ماہ نور نے بتایا کہ ولی دن ڈھائی بجے سے لاپتا ہے، دیر رات تک واپس نہیں آیا۔ بچے کو تلاش کیا اور ناکامی کی صورت میں مقدمہ درج کرایا گیا۔مقدمہ اندراج کے بعد پولیس، اہل خانہ اور اہل محلہ نے بچے کی تلاش 2 روز تک جاری رکھی تاہم بچہ نہ مل سکا ۔ 2 روز بعد اسی محلے کیمکین لاپتا بچے کے گھر اطراف موجود تھے کہ ایک بھاری چیز کے زمین پر گرنے کی آواز آئی۔اہل محلہ جب اس خالی پلاٹ پر پہنچے تو ایک بوری زمین پر پڑی ہوئی ملی۔ اہل علاقہ کے مطابق بوری 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی گئی تھی، جسے کھولنے پر اندر سے معصوم ولی کی لاش برآمد ہوئی۔لاش کی اطلاع فوری طور پر پولیس کی دی گئی جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردی جبکہ اہل علاقہ نے حمزہ نامی ملزم کو اس 3 منزلہ عمارت سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔اپنے لخت جگر کی موت کی خبر والدین اور اہل خانہ پر قیامت بن کو ٹوٹی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں