فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئل کمپنیوں کی طرف سے لبریکینٹس پر ناجائز منافع خوری کیخلا ف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںسٹینڈنگ کمیٹی برائے لبریکینٹس ڈیلرزکا اجلاس کنوینئر وگروپ لیڈر ملک امین پرویز کی صدارت میں ہوا’ اجلاس میں صدر انجمن تاجران لبریکینٹس ایسوسی ایشن میاں ریحان مقصود’ نائب صدر شاہد احسان’ دوست محمد خان’ حاجی انعام’ میاں آصف محمود’ تنویر گجر’ مرزا آصف’ احمد مدنی’ محمد یعقوب’ میاں عثمان’ صفدر علی اور محمد طلہ نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر وگروپ لیڈر ملک امین پرویز ‘ صدر میاں ریحان مقصود’ نائب صدر شاہد علی و دیگر مقررین نے وفاقی گورنمنٹ سے اپیل کی کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح کو کم سے کم کیا جائے تاکہ آئل کمپنیاں قیمتوں کو معتدل رکھیں’ انہوں نے حکومت سے کہا کہ جو آئل کمپنیاں ناجائز منافع خوری میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ وہ ناجائز منافع خوری سے باز رہیں’ انہوںنے کہا کہ پیٹرول اور انجن آئل مہنگا ہونے سے لبریکینٹس کے کاروبار سے منسلک تاجر سخت پریشان ہیں’ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرول اور انجن آئل کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں تاکہ ہمارے کاروباری کا پہیہ چلتا رہے’ انہوں نے کہا کہ ہم لبریکینٹس کے کاروبار سے منسلک تاجروں کے مسائل کو چیمبر آف کامرس سمیت تمام فورمز پر اٹھاتے رہیں گے اور جہاں تک ہو کا ان کے مسائل کو حل کرواتے رہیں گے’ اجلاس کے شرکاء سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست لبریکینٹس کے کاروبار پر پڑتا ہے’ جس کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید میں زبردست کمی ہوتی ہے اور کسٹمر لبریکینٹس کی خرید سے ہاتھ کھینچتا ہے’ ہماری حکومت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور پٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے تک کمی کی جائے۔




