فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122اور نیشنل ہاسپٹل گلبرگ اے فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے بی ایس ایل ریسکیو سکاٹ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں بطور خاص ڈی ایچ او (NH) ڈاکٹر فضا نعیم، ڈاکٹر مریم اصغر (physio fit) ، رانا محمد ادریس امبرسریا صدر منہاج یوتھ لیگ ڈسٹرکٹ فیصل آبادA،پنجاب ایمرجنسی سروسز سے ڈاکٹر مزمل حسین اور ڈاکٹرمحمد عثمان نے خصوصی شرکت کی اورشرکا ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی ڈویژن فیصل آباد میں ایمرجنسی ناگہانی آفات سیلاب زلزلہ علاقوں اور بم دھماکوں اندھی اور طوفان زدہ حالات میں ریسکیو 1122 کو سپورٹ کرنے کے لیے ریسکیو سکاٹ کو تیار کیا ۔ٹریننگ ورکشاپ سے ڈاکٹر فضا نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ہاسپٹل گلبرگ فیصل آباد کی جانب سے ریسکیو سکاٹ ٹریننگ ورکشاپ ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ایسے تربیتی پروگرام معاشرے میں خدمتِ انسانیت، بروقت امداد اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں۔ تمام منتظمین، معزز ڈاکٹرز، ریسکیو 1122 کی ٹیم اور شرکا کو دلی مبارکباد۔ اللہ تعالی آپ سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ڈاکٹر مریم اصغرنے کہاکہ نسانیت کی خدمت ایک عظیم عبادت ہے۔پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اور نیشنل ہاسپٹل گلبرگ فیصل آباد کی جانب سے ریسکیو سکاٹ ٹریننگ نے مریضوں کی خدمت اور ابتدائی طبی امداد(فرسٹ ایڈ) کے حوالے سے کامیابی کے ساتھ تربیت حاصل کی ہے۔ ہم تمام رضاکاروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں اپنی اس تربیت کے ذریعے دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آخرپر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شرکا کو پرتکلف اعشائیہ پیش کیا گیا۔




