فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار مضبوط معیشت ‘ معیاری تعلیم اور عوامی فلاح پر ہے ۔ پاکستان اس وقت جن معاشی اور سما جی چیلنجز سے گزر رہا ہے ان کا حل باہمی تعاون ‘ مثبت سوچ اور عملی اقدامات میں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت اور زرا عت کے فروغ کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ صنعت و تجارت سمیت زراعت کے فروغ کے لئے تاجروں ‘ صنعتکاروں اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کاشتکار مہنگی زرعی ادویات ‘ کھادوں اور بیجوں کی سکت نہیں رکھتے ہیں ۔لہذا کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ کمی کرنے کے علاوہ ان کے اوپر ٹیکسوں کی چھوٹ دی جائے تاکہ ملک میں زراعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے اور کاشتکار خوشحال ہو ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے لئے زرعی قرضوں کے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ آسان بھی بنایا جائے ۔




