صفدر آباد میں مرکز قومی بچت قائم کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)مرکز قومی بچت کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے شہریوں نے مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صفدرآباد میں نیشنل سیونگ سنٹر قائم کیا جائے ۔سرکاری ملازمین ریٹائرڈ اور بزرگ شہریوںنے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے ایک ملاقات میںکہا کہ مرکز قومی بچتنیشنل سیونگ سنٹر کے قیام سے شہریوں کو کافی زیادہ سہولت ملے گی ،بزرگ شہریوں کو سرمایہ کاری سے مستفید ہونے کے مواقع میسر ہوں گے اور ان کی زندگی کی پونجی کو تحفظ ملے گا نیز بچت سکیموںسے فوائد حاصل ہوں گے۔صفدرآباد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ حاصل ہے اور شہر کی آبادی میںبڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،قریبی دیہات کے لوگوں کو قومی بچت کی برانچ کھلنے سے اعتماد ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں