خواتین پر تشدد کرنے والے5ملزمان گرفتار

مکوآنہ (نامہ نگار)خواتین پر تشدد اور گھر میں توڑ پھوڑ کرنیوالے 5ملزمان گرفتار،ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر خواتین پر تشدد،گھر میں توڑ پھوڑ کی اور قمتی سامان چوری کیاایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے ملزمان شوکت، گل شیر، نجف، احسان اور مبشر کو گرفتار کرلیا ملز ما ن سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او کاکہناہیکہ خواتین پر تشدد، ہراسانی اور بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی غنڈہ گردی ،تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں