رشوت کے الزام میں محکمہ ایکسائز کے 2اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) نے مبینہ رشوت ستانی کے الزام میں محکمہ ایکسائز کے دو اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیاسرکاری ریکارڈ کے مطابق، مقدمہ نمبر 38/26مورخہ یکم اگست 2026تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرکل فیصل آباد میں در ج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ محمد آصف صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ایکسا ئز انسپکٹر وقاص رندھاوا اور کانسٹیبل ولی داد نے مبینہ طور پر مالی سال 2026-27 کی پراپرٹی اسیسمنٹ میں رعایت دینے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی اور وصول کیے اینٹی کرپشن حکام کے مطابق، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد سرفراز وڑائچ نے سول جج امان اللہ بھٹی کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ (چھاپہ مار کارروائی) کی۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف عائد الزامات عدالت میں ثابت ہونا باقی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں