ڈھاکہ (شوبز نیوز) بنگلادیش کی ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی دارالحکومت ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ان کی رہائش گاہ سے تشویش ناک حالت میں برآمد کیا گیا اور فوری طور پر کرمیٹولا جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔بھٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس اسپتال پہنچی۔




