اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی2026میں تنخواہ دار طبقے سے44ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا۔حکام ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت تنخواہ دار طبقے نے جولائی 2026 میں 2 ارب روپے زائد انکم ٹیکس دیا۔ گزشتہ سال جولائی میں تنخواہ دار طبقے سے 42 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا جبکہ جولائی 2024 میں تنخواہ دار طبقے سے تقریبا 30 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 15.5 ارب روپے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول ہوا، جولائی 2026 میں جائیداد کے تقریبا 90 ہزار لین دین ریکارڈ کیے گئے، جولائی 2025 میں جائیداد کے 60 ہزار لین دین ریکارڈ ہوئے تھے، ایک سال میں جائیداد کے لین دین میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔




