ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حق رکھتا ہے’ شاہد آفریدی

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر سرکاری اسپتال اور تعلیمی ادارے واقعی اتنے ہی اچھے ہیں تو اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟سابق کپتان نے کہا کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 بچے جان سے چلے گئے، انکوائری رپورٹ آگئی، واقعے کے ذمے دار حکام معطل کردیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پمز واقعے پر فوجداری کارورائی کے احکامات جاری ہوگئے، لیکن کوئی بھی قدم اب ان معصوموں کو واپس نہیں لاسکتا۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں