سوشل میڈیا ٹرولنگ پر کترینہ کیف کا ردعمل

لندن (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کے مختلف مراحل میں خود کو قبول کرنے اور دوسروں کی رائے کو اپنی ذات پر حاوی نہ ہونے دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے جسمانی خدوخال اور وزن سے متعلق تبصرے کیے گئے تھے۔لندن میں اپنے برانڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 43 سالہ اداکارہ نے آن لائن تنقید کا براہ راست ذکر نہیں کیا، تاہم ان کی گفتگو کا مرکزی نکتہ خود اعتمادی اور اپنی ذات کو قبول کرنا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کترینہ نے کہا کہ زندگی میں کبھی لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات انسان کو خود اپنا سب سے بڑا حوصلہ بننا پڑتا ہے۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں