محسن نقوی کے صدر سے ذاتی تعلقات ہیں’ وزیربلدیات

کراچی (بیوروچیف)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات میں صوبے سے متعلق بات چیت کو قیاس آرائیاں قرار دے دیا۔کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے تحت تین روزہ نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کیا۔ ناصر حسین شاہ کی آباد نے کہا کہ آباد ہاس کی ایکسپو سے تعمیراتی شعبے اور ملحقہ صنعت کو فروغ ملے گا، چیئرمین بلاول اور وزیرِ اعلی سندھ بزنس کمیونٹی سے تعاون کیلئے تیار رہتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں ناصر شاہ نے کہاکہ محسن نقوی کے صدر سے ذاتی تعلقات ہیں، ملاقات نہ صوبے کے لحاظ سے تھی نہ کسی اور چیز پر،صدر آصف زرداری اور محسن نقوی کے درمیان کچھ معاملات پر ضرور بات ہوئی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی تقسیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، صدرآصف زرداری اور بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے کہ جو عوام کا فیصلہ ہو گا وہی سندھ کی تقدیر ہو گی۔وزیر بلدیات نے کہاکہ ایم کیو ایم کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، اب تو ان کا کوئی سربراہ بھی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم ہو سکتا ہے لیکن اس کے بعد بھی طریقہ کار موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں