سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور ڈاکٹر عابد ممتاز سیال نے شاہپور میں مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ڈیزل کی سرکاری نرخنامہ سے زائد قیمت وصول کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی اور موقع پر ہی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں سے ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔




