KPمیں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے خیبر پختو نخو ا میں سیلاب سے قیمتی جانو ں کے ضیا ع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لوا حقین سے دلی ہمدردی کا اظہار اور وفاق سمیت تمام صوبوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے پر سیاست نہ کی جائے بلکہ مشکلات کے شکار لوگوں کی ہر سطح پر مدد کی جائے، سینکڑوں کی تعدادمیں اموات ایک قو می سانحہ سے کم نہیں۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امین گنڈا پور کوفون کرکے اظہارافسوس اور ہمدردی کا اظہار کیاہے مگرانہیں اس دلخراش اور افسوسناک سانحہ پرمالی مدداورراشن بھی فراہم کرناچاہئے۔انہوں نے متاثرین کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو صحتِ کاملہ اور شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 48گھنٹوں میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے نقصانات کا مستقبل میں بھی ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے سمیت پاک آرمی کا امدادی کارروائیوں میں مصروف ہونانیک شگون ہے۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے سے لواحقین بھی مطمئن اور دعاگوہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں