فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)محمد اعجاز الحق ایم این اے’ خواجہ محمد اسلام سابق ایم پی اے کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی’ اس موقع پر سابق ناظم میاں ساجد حسین انجم اور میاں ضیاء الحق ایڈووکیٹ’ حمداسلام خواجہ’ رانا عابد’ عاصم خان کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’ اس موقع پر محمد اعجاز الحق ایم این اے نے کہا کہ ہر ذی شعور نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس لئے ضروری ہے کہ دنیاوی معاملات کے ساتھ ساتھ آخرت کا سامان بھی اکٹھا کیا جائے تاکہ دنیا اور آخرت میں ہمیں کامیابی نصیب ہو’ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی’ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے’ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سب خواجہ محمد اسلام اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں’ اس موقع پر سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے محمد اعجاز الحق ایم این اے کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ لوگوں نے ہماری ڈھارس بندھائی جس کیلئے ہم آپ سب کیلئے دعاگو ہیں’ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آخرت کی تیاری کی توفیق دے۔




