لاہور (شوبز نیوز) ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے واضح کیا ہے کہ ان کے شہریار چوہدری نامی شخص سے اچھے تعلقات ہیں لیکن تاحال انہوں نے ان سے شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔وینا ملک نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے وینا ملک نے دعوی کیا ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے متعدد پیش کشیں آتی ہیں جب کہ ان کے والدین کے پاس بھی ان کے رشتے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے پیغامات کو نظر انداز کردیتی ہیں۔




