لاہور(شوبز نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر پیا گھر سدھار گئیں،اداکارہ نے نکاح کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔ انسٹاگرام پرتصاویرمیں نیلم منیر کو شوہر کیساتھ دبئی کے مختلف مقامات پرخوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ نے کیپشن میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغازکردیا، مداحوں سے دعاوں میں یادرکھنے کی اپیل ہے۔تاہم اداکارہ نے اپنے شوہر کی تفصیلات اور شناخت ظاہر نہیں کی۔متعدد سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر کا تعلق دبئی سے ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہیں۔اداکارہ کی جانب سے نکاح کی تصاویر پر دیگر صارفین کی جانب تنقید بھی کی جارہی ہے،ایک صارف نے لکھا نیلم منیر نے حبیبی کم ٹو دبئی کو بہت سنجیدہ طور پر لے لیا ہے۔ایک صارف نے نیلم منیر کے شیخ سے شادی کرنے پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اداکارہ کس نمبر کی اہلیہ بنی ہیں؟جبکہ ایک اورصارف نے لکھا ہے کہ نیلم منیر کے بار بار دبئی جانے کی یہ وجہ تھی، اداکارہ نے لمبا ہاتھ مارا ہے۔




