7

کمشنر مریم خان کا ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،MCFنے گورمے بیکری روڈ کی لائٹس چالو کردی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد مریم خان کا ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی خبر پر ایکشن’چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محمد علی عباس بخاری کی ہدایت پر سٹریٹ برانچ کے عملہ نے فیصل ہسپتال پلی تا گورمے بیکری روڈ پر بجلی کے کھمبوں پر بند لائٹ کو چالو اور نئی لائٹس لگا دیں’اہل علاقہ کا ڈویژنل کمشنر مریم خان کا شکریہ اور اہم مسئلہ کو اجاگر کرنے پر ادارہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو خراج تحسین پیش کیا،یاد رہے کہ ڈیلی بزنس رپورٹ نے گذشتہ روز شمارہ میں فیصل آباد پلی تا گورمے بیکری پر سٹریٹ لائٹس بند اور گھپ اندھیرا ہونے کی خبر شائع کی تھی،مذکورہ روڈ پر میونسپل کارپوریشن کے افسران کی سرکاری رہائشگاہیں بھی موجود ہیں،سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے گھپ اندھیرا کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا بلکہ وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،جس پر کمشنر فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کے احکامات جاری کیے تو میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے چیف آفیسر سید علی عباس بخاری کی ہدایت پر لائٹس برانچ کے عملہ گذشتہ روز ہی فیصل ہسپتال پلی تا گورمے بیکری روڈ پر بجلی کے پول پر نئی لائٹس اور بند لائٹس کو چالو کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے ڈویژنل کمشنر مریم خان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ڈیلی بزنس رپورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی بزنس رپورٹ نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں