آئی پی پیز معاہدوں کے باوجود بجلی کی قیمت کم نہیں ہوئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ ن لیگی حکمران طبقہ وفاق اور پنجاب میں عوام سے دھوکہ کررہا ہے معاشی ریلیف دینے کی بجائے غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں پاکستانیوں کے تین سو ارب روپے اووبلنگ کی مد میں لوٹ لیے گئے، آئی پی پیز سے معاہدوں کے باوجود حکومت بجلی کی قیمت کم نہیں کررہی ملک میں تعلیم کا نظام طبقاتی ہے، پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اورپنجاب حکومت سکولوں کو ٹھیکہ پر دینے جارہی ہے، صوبوں کا کروڑوں کا تعلیمی بجٹ کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں آٹھ کروڑ مزدور ہیں، 10 فیصد کو بھی مزدور قوانین کے مطابق حقوق نہیں مل رہے جس کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے ، عدالتی نظام کو ناکارہ بنا دیا گیا، عوام انصاف کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے سینئر رہنما مرزا جمیل احمد، ناصرہ کفیل ،چوہدری صادق علی جٹ ،ظفری جٹ چوہدری اسلم انصاری ،این اے 104پارٹی عہدیداران سمیت کاشتکاروں وفود سے اپنی رہائش گاہ گرین ویو کالونی راجے والا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاصوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہا کہ جمہوریت کی پامالی اور عوام کے حق پر ڈاکہ مزید برداشت نہیں، عوام اور خصوصی طور پر کسانوں کی زبوں حالی اور زراعت کی تباہی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ علاقہ کے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہیں،چھوٹا کسان رل گیا، خواتین کے لیے کوئی پروگرام نہیں، غریب اور مڈل کلاس بچوں کی تعلیم کے بارے میں پریشان ہیں ملک میں بجلی کی مجموعی کھپت 30 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے جبکہ ہماری استعداد46 ہزارمیگاواٹ ہے، اس کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔چوہدری ارشد جٹ نے کہا کسانوں کو کھاد نہیں مل رہی، گندم کا ریٹ مقرر نہیں کیا گیا، گنا نہیں بک رہا۔ مشکل حالات کے باوجود گزشتہ برسوں میں زراعت کی شرح نمو چھ فیصد رہی جو بتدریج نیچے چلی گئی ہے، پنجاب حکومت نے گندم کی فروخت پر کسانوں سے دھوکا کیا، حکومتی خاندان شوگر ملوں کے مالک ہیں اور کسان کو گنے کی قیمت ادا نہیں کررہے، بڑے جاگیرداروں کو سہولت ہے وہ ٹیکس بھی نہیں دیتے چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوںکو معاشی طور پر زندہ درگور کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں