آٹھ بازاروں میں گیٹ نصب کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں،ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)آٹھ بازاروں میں گیٹ لگانے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں’ عوام میں غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بازاروں کو محدود یا بند کرنے کیلئے گیٹ نصب کررہی ہے’ ایسا قطعاً نہیں کیا جا رہا’ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان اور صدر حاجی اسلم بھلی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کے دوران کیا’ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ عوام اور تاجروں کے مفادات کا تحفظ کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات ہیں’ ہم کسی کا روزگار چھیننے نہیں آئے’ آٹھ بازاروں کے تاجر کسی کی بات پر کان نہ دھریں’ سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان اور صدر حاجی اسلم بھلی نے ڈپٹی کمشنر کے جذبات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تاجر برادری شہر کے امن اور ترقی کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی’ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے یہ بھی وضاحت کی کہ واسا’ بجلی اور سوئی گیس کی بے ہنگم لائنوں کو ترتیب دینے کیلئے ان محکموں کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ فیصل آباد میں کوئی ناخوشگوار پیش نہ آئے’ فیصل آباد کو حقیقی معنوں میں مانچسٹر بنانا ضلعی حکومت کا نصب العین ہے’ میاں عبدالمنان اور حاجی اسلم بھلی نے سپریم انجمن تاجران کے عہدیداروں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ بازاروں کو گیٹ لگا کر بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ہے’ ہماری تمام تر توجہ تاجروں کے مسائل کو کم کرنے پر ہونی چاہئے’ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ موٹرسائیکلوں کے ہوشربا چالانوں پر بھی نظرثانی کرے’ عام موٹرسائیکل سوار دو ہزار کا چالان برداشت نہیں کر سکتا’ اس کے علاوہ بازاروں میں بیریئر نہ لگائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں