امریکہ ایران تنازعہ میں جیت تہران کی ہو گی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بیان تہران میں ایرانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران دیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور مشرقِ وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شوئیگو نے کہا کہ روس ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی استحکام کی حمایت جاری رکھے گا۔ حالیہ کشیدگی کے باوجود ایران نے اپنی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور بیرونی دبا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی حکام نے بھی روس کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقاتوں میں اقتصادی تعاون، توانائی، دفاعی شعبے اور علاقائی تنازعات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں