فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر اڈا جوہل کے قریب حسنین کاٹن فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا کپڑا دیگر سامان جل گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ اڈا جوہل کے قریب حسنین کاٹن فیکٹری کے گودام میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، اسی دوران بھاری مالیت کا کپڑا ودیگر سامان جل کر راکھ بن گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




