حکومت صنعتی سرگرمیوں کیلئے موثر اقدامات اٹھائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) FCCIکے سابق ایگزیکٹو ممبرو انجمن تاجران کلا تھ مرچنٹس امین پوربازار رانا اکرام اللہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف اور فکسڈ چارجز میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ سے ملک میں ہر طبقہ کے لوگ غم و غصہ سے بھرے ہوئے ہیں انہوں نے حکومت کو خبر دار کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے بجلی کے بھاری بلز اس چنگاری کو کسی بھی وقت ایک آتش فشاںمیں تبدیل کر سکتے ہیںرانا اکرام اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اسوقت جس معاشی بحران کا سامنا ہے حکومت کو معاشی سر گرمیوں کیساتھ ساتھ ملک میں صنعتی سرگرمیوںکے فروغ اور تاجر وصنعتکاروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے موثر اقدام اٹھانے ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں