فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ بندی کے بعدعالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت پاکستان کوبھی قیمت کم کرنی چاہیے اس سے تمام سیکٹر اور ہر سطح پر مہنگائی کم ہوگی وفاق اورپنجاب کے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا گھی چینی اور یوٹیلیٹی بلز میں عوام مشکلات کاشکارہیں-انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے اور ٹیکس ادانہ کرنے والے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے تو ملک میں مزید معاشی استحکام آ سکتاہے۔




