گوجرہ(نامہ نگار)گھر میں زبردستی گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد قانون کی زد میں آگئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر332ج ب کی کی پوجا مسیح اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران خالد مسیح وغیرہ6افراد آگئے اور خاتون کوتشددکا نشانہ بنایااور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں شور واوویلہ سن پر بعض افراد موقع پر آگئے اور ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




