دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب کے باعث8فلڈ کیمپ قائم

کمالیہ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ریلیف ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مل فتیانہ کمالیہ میں دریائے راوی کنارے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور ایس ڈی او انہار بھی موجود تھے انہوں نے ریلیف کیمپ میں خیمے ، طبی سہولیات، پانی و خوراک کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب کے باعث 8فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گے ہیں جن پر 24گھنٹے عملہ تعینات ہے کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کیلئے مکمل تیاری کی ہدایت کیں ڈسپوزل اسٹیشنز، ریسکیو ٹیمیں، مشینری الرٹ رکھنے کی ہدایت دی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں موجود رہیں سیلاب کی صورت میں محفوظ مقامات کیلئے نقل مکانی کی پیشگی منصوبہ بندی مکمل رکھی جائے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے فلڈ ریلیف کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے فلڈ کنٹرول روم کی 24/7 مانیٹرنگ پر بریفنگ دی کنٹرول روم میں دریاں کے پانی کے بہا، موسمی حالات کی مسلسل نگرانی جاری ہے تمام محکمے فلڈ کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں