دریا میں چھلانگ لگانے والے کی لاش مل گئی

جہلم (بیورو چیف)دریائے جہلم میں 3روز قبل چھوٹے بھائی کو بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگانے والے وقاص کی لاش مل گئی۔ پولیس تھانہ گڑھی دوپٹہ نے بڈھیارہ کے مقام پر دریائے جہلم سے ملنے والی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ذرائع کے مطابق 17سالہ کاشف نے میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم کے درنگ مقام پر چھلانگ لگائی تھی۔20سالہ وقاص نے اپنے چھوٹے بھائی کو بچانے کیلئے دریا میں کود گیا۔ دونوں بھائی تیز موجوں کی نذر ہوگئے تھے۔وقاص کی لاش ملنے کے باوجود 17سالہ کاشف کی تلاش تاحال جاری ہے ،ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ اس کی بازیابی ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں