جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ سب انسپکٹر عدیل مصطفی نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے دوران ڈ کیتی شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون اختر وینس کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ سب انسپکٹر عدیل مصطفی نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنیوالے ملزم کو ایک سال بعد گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم عمر حیات وغیرہ نے ایک سال قبل دوران ڈکیتی چک نمبر 570 گ ب میں پرویز کو قتل کر دیا تھا پولیس کا کہنا ہے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے سنگین جرائم میں ملوث و مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے روزانہ کی بیناد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں پولیس نے پکڑے جانیوالے ملزم کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




