رکشہ گائے سے ٹکرا گیا، 2 خواتین سمیت3افراد زخمی

شرقپور شریف (نامہ نگار) شرقپور شریف کے نواحی علاقے ڈھامکے گائو ں کے قریب ایک رکشہ اچانک سڑک پر آنے والی گائے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 15سالہ زین، 45سالہ عذرا بی بی اور 19سالہ زینب شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں