فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپور ٹس ڈیپارٹمنٹ/ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل جوجٹسو ا یسو سی ایشن کے زیر اہتمام شہباز شریف انڈور سپورٹس کمپلیکس کلیم شہید غلام محمد آباد میں 7ویں پنجاب گرلز اینڈ بوائز جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 کا افتتاح بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع نے فیتہ کاٹ کر کیاجس میں پنجاب بھر سے8 ڈویژن کی ٹیموں نے بوائز کے مقابلے 5 ویٹ کیٹگریز میں فائٹنگ،نیوازہ،ڈومین اور شو مین میں حصہ لیا جبکہ گرلز 2 ویٹ کیٹگریز میں فائٹنگ اور نیوازہ میں حصہ لیا انتہائی دلچسپ اور سخت مقابلوں کے بعد لاہور کی ٹیم نے چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا جبکہ سیکنڈ پوزیشن فیصل آباد ٹیم اور تھرڈ پوزیشن گوجرانولہ ٹیم نے حاصل کی اس چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان جوجٹسو فیڈریشن خلیل احمد خان،فیاض فیروزایگزیکٹو ممبر پاکستان جوجٹسو فیڈریشن،رانا جاوید، اسدخاں اسدولاز،سرداربابرڈوگر،راناآریزاحمد،طیب مسعود،ابیض افروزواہلہ،فرقان اشرف ڈائریکٹر سپورٹس سپیریئر کالج،رضوان احمد تار ڑ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر حارث سیکرٹری جنرل پنجاب جوجٹسو ایسوسی ایشن،انور علی۔مجاھد بٹ چیئرمین فیصل آباد جوجٹسو ایسوسی ایشن،عرفان علی سیکرٹری جنرل فیصل آباد جوجٹسو ایسوسی ایشن نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز،سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔




