صفدر آباد میں درود پاک کی محافل

صفدرآباد(نامہ نگار)عید میلاد النبیۖ کی مناسبت سے شہر بھر میں سنی تنظیمات،،گوشہ درود،،،بزم نوشاہیہ قادریہ،،،بہادر شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ محفل درود پاک کے زیر اہتمام گلی گلی اور گھر گھر میں درود شریف کی محافل کا اہتمام کرنے کا سلسلہ جاری ہے،یہ محافل میلاد پاکۖ نماز مغرب اور نماز عشاء کے بعد منعقد ہو رہی ہیں جس میں عاشقان مصطفی ۖبھرپور شرکت کرتے ہیں ۔کیا بچے اور کیا بوڑھے ،جوان ، جوق در جوق ان محافل میلاددۖ میں شرکت سے اپنے سینوںمیں عشق مصطفی ۖکی شمع فروزاں کرتے ہیں۔ شہر میں خواتین بھی اپنے گھروںمیں محفل میلاد مصطفی ۖکا انعقاد کر رہی ہیں۔یہ محافل ربیع الاول کے آخر تک جاری رہیں گی۔محفلوں میں شرکت سے بچوں میں نعت خوانی کا جذبہ پیدا ہوتا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں