عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سرسید ٹائون ای بلاک سمیت ٹاٹا بازار میں سیوریج زدہ واٹر سپلائی کا مسئلہ 72 گھنٹے میں حل کرادیا۔کمشنر کی مداخلت پر واسا نے علاقہ کی مین واٹر سپلائی لائن تبدیل کردی اور مسئلہ حل ہونے سے تقریباً20ہزارکے قریب رہائشی و کاروباری افراد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوئی۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر فیصل آباد سے اظہار تشکر کیا۔یاد رہے کہ 4روز قبل کمشنر فیصل آباد نے علاقہ کا دورہ کیا تو اہل محلہ نے سیوریج زدہ پانی آنے کی شکایت کی جس پر کمشنر نے واسا کی ٹیموں کو متحرک کیا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے پانی کا تجزیہ کرایا اور بعدازاں واٹر سپلائی لائن تبدیل کرادی جس سے علاقہ میں سیوریج زدہ پانی کا مسئلہ حل ہوگیا۔کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں