غلام محمد آباد قبرستان میں کسی کو من مانی نہیں کرنے دینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بڑے قبرستان نڑوالا روڈ غلام محمد آباد کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا’ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی حاجی محمد عابد’ سابق صدر چیمبر آف کامرس ‘ سربراہ کمیٹی رانامحمد سکندراعظم خاں’ ممبران رانا ایوب اسلم منج’ حاجی خالدلعل’ مولانا حفیظ الرحمن’ شیخ ابرار کے علاوہ بڑے قبرستان کے گورکن’ٹھیکیدار’مستری’ مزدور اور لپائی’ صفائی ستھرائی کرنے والوں نے کثیر تعد ا د میں شرکت کی’ قبرستان کے گورکن’ ٹھیکیدار ‘ مستر ی’ مزدور اور لپائی اور صفائی کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد عابد’ سربراہ کمیٹی رانا محمد سکندراعظم خاں و دیگر مقررین نے کہا کہ شہریوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد آفس میں بڑے قبرستان سے متعلق متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق گورکن پر قبر بنانے’ قبرکی جگہ اور قبر کی کھدائی کے من مرضی کے پیسوں کی وصولی اور قبروں کی لپائی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہیں’ آج کے اجلاس کا بنیادی مقصد بڑے قبرستان کا نظام احسن طریقے سے چلانے کیلئے اقدامات اٹھانے سے متعلق ہے’ قبرستان کمیٹی شہریوں کی سہولت کیلئے ایس او پیز تیار کر رہی ہے جس کی پیروی کرنا شہریوں’ گورکن’ٹھیکیدار’مستری’ مزدور اور لپائی اور صفائی ستھرائی کرنے والوں پر لاگو ہو گی’ مقررین نے کہا کہ جو گورکن قبرستان ہذا کی طرف سے مقرر کردہ قبر کھدائی ریٹ سے زیادہ وصول کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی’ گورکن حضرات میت کو دفنانے کیلئے قبر کھودائی کی اطلاع انتظامیہ قبرستان کو کرنے کا پابند ہو گا’ کسی کو من مانی کرنے اور مرضی کے ریٹ لینے کی اجازت نہیں ہو گی’ بغیر رسید کے کوئی بھی مستری یا ٹھیکیدار اپنی من مرضی سے قبر پختہ نہیں کرے گا’ خلاف ورزی کرنے والے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قبرستان انتظامیہ اس کا بے دخل کرے گی’شہریوں سے درخواست ہے کہ میت کو دفنانے کے دوران کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو قبرستان کی انتظامی کمیٹی کے آفس میں اطلاع دیں ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں