فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ انڈسٹریز نے ویٹ اینڈ میئرز کے لائسنس کے بغیر چلنے والی6دکانیں سیل کرا دیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزمحمد عرفان نے ٹیم کے ہمراہ سمندری روڈ پر دکانوں کو چیک کیا اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران جنرل سکیل کمپنی،عرفان ڈیجیٹل سکیل،یونیکوڈ ڈیجیٹل سکیل،عوامی ڈیجیٹل سکیل،قومی ڈیجیٹل سکیل و دیگر دکانوں کو سیل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لائسنس کے بغیر کسی کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔




