میاں بیوی کو بیٹے سمیت تشدد کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)میاں بیوی کو بیٹے سمیت تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد قانون کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر435ج ب کی ارشاد بی بی کے گھر میں اسد وغیرہ پانچ افراد گھس گئے جنہوں نے خاتون کو اس کے خاوند سیف اللہ اور بیٹے کو تشددکا نشابناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیاشورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان بخشی کرائی اور ملزمان دھمکیاں دیتے ہو ئے موقع سے فرارہو گئے۔تھانہ صدر پولیس نے ارشاد بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں