میاں طاہر جمیل بحیثیت ممبر استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل کو پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا رکن منتخب ہونے اور ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈی ٹائپ کالونی میں یونین کونسل 91کے سینئر مسلم لیگی رہنما فقیر حسین آزاد کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں انہیں پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا رکن بننے اور سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر میاں آفاق طاہر، میاں محمد ادریس’ نجم خان’ ملک نصیر سیکرٹری یونین کونسل۔ محمود بٹ۔ ملک اللہ دتہ ۔ حاجی امین ۔ ڈاکٹر غلام دستگیر۔ غلام حسین جنرل کونسلر۔ ملک عبدالرحمان۔ دانش چوہدری ۔عدنان حیات۔ حمزہ چوہدری ۔سمیع اللہ۔ حیدر علی۔ شہزاد حسن۔ احمد اعجازسمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد رہنمائوں، کارکنوں اور معززین نے شرکت کی۔ شرکاء نے میاں طاہر جمیل کی سیاسی و عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے استحقاق کمیٹی کی رکنیت کو ان پر قیادت کے اعتماد کا اظہار قرار دیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقے کی ترقی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر میاں طاہر جمیل کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جبکہ شرکا نے ان کی صحت، درازی عمر اور سیاسی کامیابیوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں