گوجرہ ( نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک پولیس گوجرہ نے اوور لوڈنگ گا ڑیو ں اوررکشہ ڈرا ئیو رو ں کے خلا ف اپریشن کا آ غاز کرتے ہوئے متعدد گا ڑیا ں ، ٹرک اور رکشہ تھا نہ بند کر دیئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک پولیس گوجرہ نے اوور لوڈنگ سے حادثا ت کا سبب بننے وا لے رکشہ ، ٹرک ڈرا ئیورو ں کے خلاف کا رروائی کا آ غاز کرتے ہوئے شہر بھر سے متعدد ٹرک اور خطرناک اور لو ڈنگ کرنے وا لے رکشہ ڈرا ئیورو ں کے پکڑ کر حوا لا ت میں بند کردیا اور تحریری طور پر تھا نہ سٹی پولیس گوجرہ کو مطلع کردیا جنہو ں نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔




