پریس کلب میں ہیلتھ کیمپ کے انعقاد سے صحافی اور انکے اہل خانہ مستفید ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے زیر اہتمام دو روزہ ہیلتھ کیمپ کا آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب جی اے تنویر، سیکرٹری اعزاز دار حسین عابد اور سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب میں ہیلتھ کیمپ کے انعقاد کو قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں تمام ضروری سکریننگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور صحافیوں کے اہل خانہ بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔افتتاحی تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر نے جشنِ آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں پریس کلب میں پرچم کشائی کی، سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا اور پریس کلب کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کہا کہ جشنِ آزادی کو ”معرکہ حق” کے طور پر شایانِ شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ آزادی قوم کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے اور پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ”بنیان المرصوص” کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر شکست دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں